بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قتل کیس: پولیس ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مضبوط چالان پیش کرنے میں ناکام

سندھ پولیس منشیات کیس میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی (Pinky) کے خلاف قتل کے مقدمے میں مضبوط عبوری چالان عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران سرکاری وکیل نے بھی پولیس کی تفتیش پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور چالان میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کی۔

پراسیکیوشن کے مطابق واقعے اور مقدمے کے اندراج کے درمیان تقریباً ایک ماہ کا وقفہ موجود ہے، جبکہ تفتیش کے دوران نہ تو مقتول کی مکمل شناخت کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے اور نہ ہی جائے وقوعہ یا اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا سکی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اہم ڈیجیٹل شواہد، جن سے مقتول اور ملزمہ کے مبینہ روابط یا نیٹ ورک کی تصدیق ہو سکتی تھی، تاحال اکٹھے نہیں کیے گئے۔

مزید پڑھیں؛منشیات ڈیلر انمول پنکی کے خلاف شواہد کی فرانزک کے معاملے میں پیشرفت

ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے آزاد چشم دید گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہیں کیے گئے، جو کیس کی مضبوطی کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق مقتول کے جسمانی اعضا کے نمونوں کی کیمیکل رپورٹ بھی ابھی موصول ہونا باقی ہے، جس کے باعث موجودہ تفتیش کو نامکمل قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ فارنزک رپورٹس مکمل ہونے اور مزید شواہد سامنے آنے کے بعد ہی کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔