اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری شجاعت نے کل ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سپریم کورٹ میں پیشی کےلئے اتوار کی شب اپنے صاحبزادے سالک حسین کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا، چوہدری شجاعت حسین کل خط کے معاملے پر پیش ہوں گے۔دوسری جانب حکومت نے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے کیس کی سماعت کے دوران سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دینے کی ہدایت جاری کردی۔
ڈپٹی سپیکر کو خط کا معاملہ،چودھری شجاعت کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے








