بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوورسیزکے ووٹ کا معاملہ،سپریم کورٹ کےجسٹس سجادعلی شاہ منگل کو چیمبر میں سماعت کرینگے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجادعلی شاہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے متعلق نئی قانون سازی کے خلاف سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست واپس کرنے کے حوالے سے رجسٹرارسپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت منگل کو اپنے چیمبرمیں کریں گے۔ اس وقت پانچ مختلف معاملات پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں زیرالتواہیں۔