انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک ایسا نیا فیچر(new Instagram features) متعارف کرا دیا ہے جس کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل کو اپنی پسند کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔
انسٹاگرام کے سربراہ نے اس فیچر کا اعلان تقریباً ایک سال قبل کیا تھا، جسے اب عالمی سطح پر صارفین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔
نئے فیچر کے تحت صارفین پروفائل سیٹنگز میں ’’ری آرڈر‘‘ (Reorder) آپشن استعمال کر سکیں گے۔ اس آپشن کی مدد سے صارفین اپنی پوسٹس کو کسی بھی مقام پر منتقل کر سکیں گے، چاہے وہ کئی برس قبل ہی کیوں نہ شیئر کی گئی ہوں۔
اس سے پہلے انسٹاگرام پروفائل پر تازہ ترین پوسٹ سب سے اوپر دکھائی دیتی تھی۔ تاہم اب صارفین اپنی اہم یا پسندیدہ تصاویر اور پوسٹس کو اوپر لا کر نمایاں کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پروفائلز پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق پروفائل گرڈ ترتیب دینے کی سہولت دینا ہے۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا صومالی ہم منصب سے رابطہ، پاکستانی مغویوں کی رہائی پر تبادلہ خیال
نئے فیچر کے بعد اہم مواد کو نمایاں کرنا اور پروفائل کی مجموعی پیشکش کو بہتر بنانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔









