راولپنڈی(نیوزڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق23 جولائی 2022 کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس نائیک مجیب الرحمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لانس نائیک مجیب الرحمان کی عمر 31 سال تھی اور وہ لکی مروت کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فوجی جوان شہید








