بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مینٹل ہیلتھ پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں: ماہرہ خان

 اداکارہ ماہرہ خان (Mahira Khan)کا کہنا ہے کہ مینٹل ہیلتھ پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں، دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مینٹل ہیلتھ پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض بھی دیگر بیماریوں کی طرح ہیں، برطانیہ کے شاہ چارلس کی ٹرسٹ سرگرمیوں میں شرکت اہم ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ہراسانی اور تشدد کے واقعات قابلِ مذمت ہیں، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا اور ذمے داروں کو مثال بنانا ضروری ہے۔