وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور تین وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے، نئے مالی سال کے لیے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اوسط مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
اجلاس میں اے ڈی پی کی منظوری اور قومی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے مجموعی ترقیاتی بجٹ 4 ہزار 715 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 1 ہزار 126 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاشی استحکام، ترقیاتی ترجیحات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔









