بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حیدرآباد: مضر صحت کھانا کھانے سے 75 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل

حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مضر صحت کھانا کھانے سے 75 افراد کی حالت خراب(food poisioning) ہوگئی۔

ضلعی افسر صحت ڈاکٹر پیر غلام حسین کے مطابق تمام افراد فوڈ پوائزن کا شکار ہوئے، جنہیں تعلقہ اسپتال قاسم آباد منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق تمام افراد نے شادی کا رات کا بچا ہوا کھانا دوسرے روز کھایا تھا۔

مزید پڑھیں:ایران نے بہت دیر کردی، اب قیمت چکانا پڑے گی: ٹرمپ

ڈاکٹر پیر غلام حسین نے مزید بتایا کہ علاج کے لیے آنے والے تمام افراد کو طبی امداد کے بعد انڈر آبزرویشن رکھا ہوا ہے۔