بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تھائی لینڈ کے بدھ مت راہبوں کے وفد کا دورہ سوات، مذہبی رسومات ادا کیں

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بدھ مت راہبوں کے وفد نے راہب آرایاوانگسو کی قیاد ت میں سوات کا دورہ کیا اوراپنے دورہ کے پہلے روز سوات میوزیم، بت کڑہ ون ، خانقاہ اور سیدو شریف اسٹوپا کا دورہ کیا اور مقدس مقامات پر مذہبی رسومات اداکیں ۔بدھ مت کے مقدس مقامات کے دورہ کے موقع پر ان راہبوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوات کی بدھ مت کی تاریخ کے بارے میں بہت مطالعہ کیا اورآج وہ پہلی بار اس مقدس وادی کا دورہ کرکے بہت خوش اورپرجوش ہیں ۔وفد کے سربراہ راہب آرایاوانگسو نے کہاکہ میں نے سوات میوزیم کے دورے کے موقع پر بدھ مت دور کے مقامات اور سینکڑوں تاریخی اشیاء کودیکھ کر بہت پرجوش ہوں اور میری دلی تمنا ہے کہ دنیا بھر سے بدھ مت کے پیروکار سوات کا دورہ ضرور کریں اوربدھ مت دور کے مقدس مقامات کو ضرور دیکھیں۔تھماسات یونیورسٹی کے ڈاکٹر نتنت وساویسوان بھی اس وفد کا حصہ ہے نے بتایا کہ وہ سوات کے قدرتی حسن سے بہت متاثر ہوئی ہیں اورمیں دنیا کے تمام بدھ مت کے ماننے والوں دعوت دینا چاہتی ہوں کہ وہ ضرور موقع تلاش کرکے سوات کا دورہ کریں کیونکہ یہ وہ جگہ ہے۔ جہاں انہیں بہت سی مقدس یادگاریں اور مقدس مقامات ملیں گے۔ڈائریکٹر آثار قدیمہ اور عجائب گھر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے میڈیا کوبتایا کہ اس خطے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک اعلیٰ درجے کا بدھ بھکشو “رین ریٹریٹ پروگرام “کے لئے پاکستان میں بدھ مت کے مقدس مقامات کا دورہ کر رہا ہے۔ جو دنیا کو امن کا پیغام دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفد تین ماہ کے رین ریٹریٹ پروگرام کے لئے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے ۔ جسے عام طور پر سیکھنے کا دورانیہ کہا جاتا ہے۔