بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا کیس ایک ہی ہے ہم پاکستان کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے بڑوں نے انگریزوں اور ہندؤں سے لڑ کر پاکستان بنایا تھا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کو کیا پتہ کہ یہاں حقوق کی خلاف وزری ہوگی، جو بات کرتا ہے اس پر چور ڈاکو کا الزام لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کو اس لیے لایا گیا کہ بے نظیر اور نواز شریف کے چہرے اچھے نہیں لگتے تھے جبکہ ہم آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پراجیکٹ ناکام ہوچکا ہے جبکہ اس کو لانچ کرنے والے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اربوں روپے کے پراجیکٹ لگائے ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا، ہم پر ذاتی حملے کیے گئے، ہم نے عدم اعتماد لاکر کوئی گناہ کیا ہے؟

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کیا آئین عدم اعتماد کی اجازت نہیں دیتا ؟ عدالت کو آئین دوبارہ سے لکھ نہیں سکتی، آئین کو پارلیمنٹ لکھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سیاسی جماعتوں کے خلاف مختلف ٹرینڈز چلائے جارہے ہیں ، ان کو پیسے کون دے رہا ہے؟

لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان فرد واحد نے فیصلے نہیں کرنے، آئین اور قانون کے مطابق چلنے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد نا آتی تو ای وی ایم میشن کے ذریعے انہیں اکثریت دلوانا تھا، من پسند افراد کی تقرریاں کرنی تھی۔