بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا بالی ووڈ میں بڑی تبدیلی لے کر آئی ہے، منوج باجپائی

ممبئی (نیوز ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وباء بالی ووڈ میں ایک بڑی تبدیلی لے کر آئی ہے اور اب ہندی فلموں کی انڈسٹری میں تمام باصلاحیت فنکاروں کو مساوی مواقع مل رہے ہیں۔

کئی ہٹ فلموں میں لازوال اداکاری کرنے والے اور نیشنل ایوارڈ وننگ اداکار نے ان خیالات کا اظہار جے پور میں جاری لٹریچر فیسٹول کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا اور کہا کہ یہ عالمی وبا ایک عظیم مساوات کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے کہا اس سے قبل صرف فلم کے ہیرو کو عزت ملتی تھی، اس کے علاوہ دیگر کردار ادا کرنے والے، فلم بینوں کی نظر میں، پوسٹرز پر یا پھر ایوارڈ فنکشن کے دوران ان سے دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا تھا اور عزت و احترام صرف فلم کے ہیرو کو دیا جاتا تھا۔

منوج واجپائی نے کہا کہ ایسا ہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا اور اسی وجہ سے میں کبھی بھی ممبئی شفٹ نہیں ہونا چاہتا تھا کیونکہ میں سمجھ چکا تھا کہ یہ مجھے صرف ولن کا رول دیں گے۔انہوں نے کہا گزشتہ ایک عشرے اور بالخصوص عالمی وباء کے دوران کافی تبدیلی آئی ہے اور اب بالی ووڈ میں خواتین کے حوالے سے بھی کافی فلمیں بن رہی ہیں، صورتحال کافی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

گو کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے بدترین ہو لیکن انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے یہ بہترین ثابت ہوا ہے