بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یکم تا 10 محرم ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

پنجاب بھریکم سےدس محرم(muhrrum alharam security) تک دفعہ 144 نافذ ہوگی،جاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیرعوامی مقامات پر ہرقسم کےہتھیار اور آتش گیرمواد کی نمائش پربھی پابندی ہوگی،ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق نو اور دس محرم الحرام کو ہوگا۔

مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیرعوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاراورآتش گیرمواد کی نمائش،عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کومجروح کرنے والے اشتعال انگیزنعروں اوراشاروں پرپابندی ہوگی،اس کے علاوہ فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والےبیانات اورتبصروں پر بھی پابندی ہوگی۔

جلوس کےراستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر اور سوشل میڈیا یا دیگرذرائع سےفرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پر سخت کارروائی ہوگی،جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد ہوگی،اس کے علاوہ جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر بھی پابندی ہو گی۔

ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا،ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا،بزرگ شہریوں،خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے متجاوز، جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد رہی، وزیر خزانہ

محکمہ داخلہ پنجاب نےدفعہ 144 کےنفاذ کے احکامات جاری کردیے،کہا شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،دفعہ 144 کا نفاذ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔