اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوا زنے کہاکہ اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیاتھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی،جماعت کی طرف سے پریس کانفرنس کی ذمہ داری تھی،عوامی نمائندوں کو خود سے بڑھ کر سوچنا پڑتاہے،
پیرکواتحادی جماعتوں کی پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کاکہناتھاکہ گزشتہ چند سال سے آج تک کےحقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں،اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے،ایک غلط فیصلہ سارےمقدمےکواڑاکررکھ دیتاہے،
ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے،فیصلہ ٹھیک کیاجائےتوتنقید کوئی معنی نہیں رکھتی،حمزہ کا الیکشن ہوا، جیت گئے، پی ٹی آئی سپریم کورٹ درخواست لے گئی









