اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا اچانک دبئی نکلنا معنی خیز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ لگتا ہے ن لیگ کو اپنے اعمال کی آگ میں سلگنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا گیا۔
آصف زرداری کا اچانک رات کو دبئی ” نکلنا " معنی خیز ہے۔ لگتا ہے ن لیگ کو اپنے اعمال کی آگ میں سلگنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا۔
ویسے کیا خوب بدلہ لیا ہے ن لیگ سے !— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) July 25, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ویسے آصف زرداری نے ن لیگ سے کیا خوب بدلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری آج امارات ایئرلائن کی پروازای کے 603 سے اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری چند دن دبئی قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔









