بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کے حق کا پیسہ کہاں استعمال ہورہا ہے، شہباز گل نے بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کراچی کے حق کا پیسہ کہاں استعمال ہورہا ہے اس حوالے سے بتادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کراچی میں ہوئی حالیہ بارشوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ کراچی والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ جو پیسہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وفاق سے سندھ حکومت کو ملتا ہے وہ سینکڑوں ارب روپیہ اومنی، جعلی اکاؤنٹس ، سرے محل، ایان علی ، اور سب سے بڑھ کر کروڑوں اربوں روپے فی لوٹا خریدنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ لہٰذا برداشت کریں۔