ٹیسلا کے بانی ایلون مسک(Elon Musk) تاریخ کی پہلی ایسی شخص بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سنگِ میل بنیادی طور پر ان کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے ریکارڈ ساز آئی پی او یعنی کمپنی کے شیئرز ببلک کی سطح پر بیچنے کے بعد حاصل ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ا اسپیس ایکس نے تقریباً 75 ارب ڈالر کا تاریخی آئی پی او کیا جس کے بعد کمپنی کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ جا پہنچی۔ اس پیش رفت سے ایلون مسک کے اسپیس ایکس حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
مزیدپڑھیں:اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
واضح ایلون مسک کی یہ دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں۔ ان کے بڑے اثاثوں میں نیورالنک ، ایکس اے آئی، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں۔ تاہم حالیہ اضافے میں سب سے بڑا کردار اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی قدر نے ادا کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دولت زیادہ تر “پیپر ویلتھ” ہے یعنی اس کا انحصار کمپنیوں کے حصص کی مارکیٹ ویلیو پر ہے۔ اگر حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ جائے تو مسک کی مجموعی دولت کم بھی ہو سکتی ہے۔








