بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت اشیاء پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

خواتین کی صحت کے (female health items)حوالے سے بھی اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے،سینیٹری پیڈز اور متعلقہ ضروری اشیاء پر عائد ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،جس کا مقصد خواتین کو بنیادی صحت سہولیات تک آسان اور سستی رسائی فراہم کرنا ہے۔

دستاویز کےمطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے،گراس ریونیو کا تخمینہ 20 ہزار 600 ارب روپے لگایا گیا ہے،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 336 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال صوبوں کو 8 ہزار 848 ارب روپےمنتقل کیئےجائیں گے،وفاقی حکومت کی خالص آمدن کا تخمینہ 11 ہزار 751 ارب روپےہے،اندرونی ذرائع سے 2034 ارب،بیرونی ذرائع سے 813 ارب کا قرض ملےگا،حکومت ٹی بلز، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز، سکوک سے 4012 ارب حاصل کرے گی۔

دستاویزات کےمطابق اگلےمالی سال سرکاری اداروں کی نجکاری سے 161 ارب روپے حاصل ہوں گے،دفاع کیلئے 3 ہزار ارب روپے،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1 ہزار ارب مختص کیے گئے،حکومت اگلے مالی سال جاری اخراجات پر 17 ہزار 495 ارب خرچ کرے گی۔

مزید پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 838 ارب روپے مختص

آئندہ مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار 54 ارب خرچ ہوں گے،پنشن ادائیگی کیلئے 1 ہزار 169 ارب، سول حکومت کیلئے 1 ہزار 71 ارب مختص کیے گئے ہیں،جبکہ نئے مالی سال ہنگامی اقدامات کیلئے بجٹ میں 430 ارب روپے مختص ہیں