وفاقی دارالحکومت اسلام آباد(Islamabad) سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو دن کے اوقات میں بڑھ کر 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہواؤں کی رفتار بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، جو دن بھر تقریباً 11 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل سکتی ہیں۔
دوسری جانب کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:92 سالہ تاریخ برقرار، برازیل اپ سیٹ شکست سے بچ گیا ، مراکش سے میچ برابر
کراچی میں اس وقت موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور ہوائیں مغرب سے 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔









