ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی چیک پوسٹ(Check Post) عمر فاروق پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق حملے میں ایلیٹ فورس کے 2اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
مزید پڑھیں:300 ارب کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت کا کاشتکاروں کیلئے بڑا اعلان
واضح رہے کہ پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی علاقوں میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کو پنجاب پولیس نے ناکام بنایا ہے۔









