بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویمنز T20 ورلڈکپ:بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

برطانیہ ،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ(women T20 world cup) 2026 کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برمنگھم ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں دونوں ٹیموں کے فینز بڑی تعداد میں اپنے ٹیموں کی سپورٹ کیلئے پہنچ گئے، ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔

بھارتی کپتان ہرمَن پریت کور نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے، اسی لیے ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ ورلڈ کپ نے ہمیں اعتماد دیا ہے۔ ہماری توجہ اپنی منصوبہ بندی پر عمل کرنے پر ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ پاکستان بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتا تھا، بطور ٹیم ہم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ہمارے پاس مضبوط بولنگ یونٹ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:ڈیرہ غازی خان، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دیتی ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھا کمبی نیشن ہے اور ایک سخت مقابلے کی توقع ہے۔