چکوال میں جاں بحق ہونے والی 9 سالہ ہانیہ عدیل(Hania Adeel) کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ڈاکوؤں کے شبہ میں اہلکار کی فائرنگ سے نو سال کی ہانیہ احمد کے جاں بحق اور والد اور ھائی کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ جس میں گاڑی پر گولیاں لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرین کے مطابق واقعہ بدھ کی شب خمینی چوک کے قریب سی سی ڈی تھانے کے سامنے ہوا۔ جہاں آسٹریلیا پلٹ خاندان کو پہلے ڈاکوؤں نے لوٹا۔
اس دوران تھانے سے باہر آنے والے سی سی ڈی اہلکار نے واقع دیکھا تو ڈاکوؤں کے شبہ میں مبینہ طورپر کار پر فائرنگ کردی۔ جس کے دوران 9 سال کی ہانیہ احمد دم توڑ گئی۔ جبکہ والد عدیل احمد اور بھائی عفان زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:ویمنز T20 ورلڈکپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف
سی سی ڈی نے واقعے میں ملوث اہلکار کو معطل کرکے گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ میں استعمال ہونےوالا سرکاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ مقدمے میں قتل کی دفعہ کو شامل کردیا گیا۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔









