بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،ریحام خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے۔ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف کو معاف کر دینا چاہیے اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،واضح طور پر کہوں تو یہ جنگ کا وقت ہے۔

ریحام نے لکھا 244سیٹوں کے ساتھ سب سے بھاری مینڈیٹ رکھنے والے وزیراعظم کو اس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔وئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہمیں پی ٹی آئی والوں کو دیکھتی ہوں جو مجھ سے ذاتی طور پر پارٹی چیئرمین کی اصل کہانی پر بات کرتے ہیں

لیکن پھر وہ ہی مذہب کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے لیڈر کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔ریحام خان نے عمران خان سمیت ان افراد کو ‘منافقین کہا اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے بارے میں مزید لکھا کہ ‘آپ لوگ صرف خود کو دھوکا دے رہے ہیں۔