بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آبنائے ہرمز کی جلد بحالی اور آزادانہ آمدورفت سب کے مفاد میں ہے، چین

ایران امریکا ڈیل میں آبنائے ہرمز(Strait of Hurmz) کو کھولنا بھی شامل ہے،ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی جلد بحالی اور آزادانہ آمدورفت سب کے مفاد میں ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے، ایران امریکا ڈیل میں آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران معاملہ، پاکستان بہت پیچیدہ ایشو ڈیل کر رہا ہے: سیکیورٹی ذرائع

ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز سے متعلق بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گا، چین اپنے جہازوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گا۔