بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیاری ایکسپریس وے ری سٹیلمنٹ پروجیکٹ، نیب تحقیقات میں مزیدسنگین انکشافات

کراچی ، قومی احتساب بیورو (نیب) کی لیاری ایکسپریس وے (Liary expressway)ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق لیاری ایکسپریس وےری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں 16 ارب روپےسےزائد مالیت کےپلاٹ اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں 9 ہزار غیرقانونی پلاٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ متعدد اسکیموں میں منظور شدہ لے آؤٹ سے ہٹ کر ہزاروں پلاٹس بنائے گئے، گرین بیلٹس، سروس روڈز اور اوپن اسپیسز پر تجاوزات کرکے پلاٹس بنائے گئے۔

دستاویز کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے غیرقانونی اور زائد از منظور شدہ پلاٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی، دستاویزات میں سرکاری خزانے کو کم از کم 16 ارب روپے نقصان ہوا۔

دستاویز کے مطابق ہزاروں کمرشل پلاٹس بھی منظور شدہ منصوبہ بندی سے ہٹ کر تخلیق کیے گئے، وزیراعظم آڈٹ ٹیم کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، چیف الیکشن کمشنر

ذرائع کے مطابق لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے متنازع پلاٹس کی فہرست متعلقہ حکام کو ارسال کی گئی ہے۔