اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی سپیکر کی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر رولنگ کیخلاف سماعت جاری ہے جس دوران حمزہ شہباز کے وکیل نے عمران خان کی ہدایت عدالت میں پیش کردیں۔
دوران سماعت وکیل منصوراعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پہلے انتخاب میں پی ٹی آئی کو ہدایات عمران خان نے دی تھیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی ہدایات پر ارکان کو منحرف قرار دیا اور عمران خان کی جانب سے ایم پی ایز کو دی گئی ہدایت بھی عدالت میں پیش کردی۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کا کیس مختلف تھا،یہاں تمام 10 ممبران نے ایک ہی امیدوار کو ووٹ دیا، ق لیگ کےکسی رکن نے شکایت نہیں کی کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کچھ اور ہدایات دی گئیں۔









