اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر اور پریذائیڈنگ افسر دوست محمد مزاری کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران ق لیگ کے ووٹ دینے والے 9 رکن اسمبلی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ق لیگ کے دسویں رکن اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی خود ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کررہے ہیں۔ ق لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی گواہی دیں گے کہ انہوں نے پارلیمانی لیڈر کے ہدایات کے مطابق ووٹ دیا ہے۔ق لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی گواہی دیں گے کہ انہوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی۔جو فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں ہوا تھا اسی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیے۔
ق لیگ کے ووٹ دینے والے 9 رکن اسمبلی سپریم کورٹ پہنچ گئے








