بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ڈیرل مچل فہرست، بابراعظم کی چھٹی پوزیشن

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ،بیٹنگ رینکنگ(Beating Ranking) ڈیرل مچل بدستورسرفہرست، بابراعظم کی چھٹی پوزیشن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےون ڈے کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی،جس میں نیوزی لینڈ کےمایہ ناز بیٹر ڈیرل مچل بدستور بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

تازہ رینکنگ کے مطابق بھارتی اسٹاربیٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کےاسپنر راشدخان نےپہلی پوزیشن برقرار رکھی،جبکہ پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد شاندار کارکردگی کے باعث دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:وفاق کا کفایت شعاری مہم تیز کرنے کا فیصلہ، وزارتوں کے انضمام پر غور

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 بولرز میں نویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔