بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں بجلی بلوں کا نیا، آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف

پاور ڈویژن نے صارفین کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف (New Bills format)کرا دیا ہے، جس کا مقصد بلنگ کے نظام کو زیادہ شفاف اور صارف دوست بنانا ہے۔

وزارتِ توانائی کی ہدایت پر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں کا نیا ڈیزائن جاری کیا ہے، جس میں صارفین کے لیے کھپت، بل کی تفصیلات اور ادائیگی کی معلومات کو واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئے فارمیٹ میں معلومات کو منظم اور سادہ انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ صارف ایک نظر میں اپنی بلنگ کی مکمل صورتحال سمجھ سکے۔ رقم، مقررہ تاریخ اور بجلی کے استعمال کی تفصیلات کو نمایاں طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پرانا بل پیچیدہ ترتیب، تکنیکی اصطلاحات اور غیر ضروری معلومات کی وجہ سے صارفین کے لیے سمجھنا مشکل تھا، جس کے باعث اسے مکمل طور پر ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے۔

نئے ڈیزائن میں بصری پیچیدگی کم کرتے ہوئے اسے تمام طبقوں کے صارفین کے لیے زیادہ قابلِ فہم بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بل میں کیو آر کوڈ بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اضافی معلومات اور ڈیجیٹل سروسز تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ڈیرل مچل فہرست، بابراعظم کی چھٹی پوزیشن

حکام کے مطابق نئے بجلی بلوں کی تشکیل صارفین اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں کی گئی ہے، جبکہ پاور سیکٹر میں شفافیت، بہتر خدمات اور اصلاحات کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔