علامہ ناصر مدنی عوامی سطح پر اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں، نوٹس کا متن۔اداکارہ مومنہ اقبال(Momna Iqbal) اور ناصر مدنی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، اداکارہ نے اپنے وکیل عدنان حسان خان کی وساطت سے علامہ ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھیجوا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی کو ڈیفمیشن آرڈیننس کے سیکشن آٹھ کے تحت قانونی نوٹس بھجوایا گیا ۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ علامہ ناصر مدنی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ادکارہ کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی ، اپنے بیان کے ذریعے اداکارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔
مزید پڑھیں:مون سون بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری
نوٹس میں کہا گیاہے کہ علامہ ناصر مدنی اداکارہ سے متعلق تمام ویڈیوز فوری طور پر ڈیلیٹ کریں ، عوامی سطح پر اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں ۔ اداکارہ کی ساکھ متاثر کرنے پر 19 کڑور ہرجانہ ادا کریں ۔









