اسلام آباد:ایران امریکا ایم او یو پر دستخطی تقریب میں انتظامات کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ(Pakistan foreign Office) کے حکام سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار، عطا تارڑ کل شام سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب کے انتظامات کے لیے دفترخارجہ کے حکام پیشگی جنیوا پہنچ چکے، قطر، سعودیہ، مصر، ترکیہ کے نمائندے بھی کل موجود ہونگے۔
مزید پڑھیں:بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف اور عالمی مہنگائی کی لہر سے بچایا، وزیرِ اعظم
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کے حکام تقریب کے انتظامات کے لیے پیشگی روانہ ہوئے، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ جنیوا پہنچ گئیں، سکریٹری خارجہ کے ہمراہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران بھی جنیوا پہنچے ہیں، دفتر خارجہ کے دیگر سینیئر حکام آج رات گئے روانہ ہوں گے۔








