بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز اینڈ کمپنی کے پاس کیس کو لمبا کرنے کے لئے دلیل نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ آج کی سماعت میں وقفہ ہوا ساڑھے 5 بجے جج صاحبان دوبارہ بیٹھیں گے، مجھے افسوس ہے کہ آج جو سماعت ہوئی یہ لائیو نہیں تھی،چیف جسٹس اس طرح کے مقدمات کو لائیو سننے کی اجازت دیں،

پیرکوسپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھاکہ مریم نواز اینڈ کمپنی کے پاس کیس کو لمبا کرنے کے لئے دلیل نہیں، ق لیگ پارلیمانی پارٹی کے 10 میں سے 9 ممبران عدالت میں موجود ہیں، یہ بنیادی طور پر ایک دھاندلی کی کوشش ہے، انہوں نے کہاکہ آج پی ڈی ایم کی بھی بچوں جیسی حالت ہے، آج ہارے ہوئے لوگوں کے جتھے نے صبح پریس کانفرنس کی،نون لیگ کو دھاندلی کے بغیر اقتدار میں آنے کی عادت ہی نہیں،

پنجاب نے 20 میں سے 15 سیٹوں پر اپنا فیصلہ سنا دیا تھا،2 سیٹوں پر ابھی ورکنگ جاری ہے امید ہے ،17 سیٹوں پر کامیاب ہوں گے، پی ٹی آئی رہنماء کاکہناتھاکہ بینچ بنانا تو چیف جسٹس پاکستان کا اختیار ہے، دباؤ میں تو چیف جسٹس کو بینچ نہیں بنانا چاہیے، 3 ماہ سے پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے،انہیں صرف اقتدار کی پرواہ ہے، معیشت، ملک کی نہیں لوگوں نے فیصلہ دے دیا ہے انتخابات کی طرف جائیں، ان کا گلہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے جب بٹھایا تھا تو 20 حلقے جتوا کر دیتے