وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding)پر دستخط کرنا پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز اور تاریخی سفارتی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقاموفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین
اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تاریخی کامیابی پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کی سفارتی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مؤثر سفارتکاری اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز رہنمائی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار، بااعتماد اور مؤثر ریاست کے طور پر مزید مستحکم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنا پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز اور تاریخی سفارتی کامیابی ہے۔
اس مفاہمتی یادداشت پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں، جو پاکستان پر عالمی برادری کے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے سینئر سفارتکاروں اور وزارت خارجہ کی پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے قومی مفادات کے تحفظ، علاقائی امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے کے لیے قابلِ ستائش خدمات انجام دی ہیں۔
مزید پڑھیں:اب ملازم کی کم سے کم تنخواہ 43 ہزار 500 روپے ہوگی، اعلان ہوگیا
انہوں نے اس تاریخی کامیابی کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن، استحکام اور سفارتی ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔









