بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ کے 10 ارکان ڈی سیٹ ؟ حکمران اتحاد نے حکمت عملی تیار کرلی

لاہور (نیوز ڈیسک) پارٹی سربراہ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ق لیگ کے ڈی سیٹ ہونے والے 10 ارکان کی نشستوں پر حکمران اتحاد نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ پارٹی سربراہ کے فیصلے کے خلاف ووٹ کرنے پر ق لیگ کے ارکان اسمبلی کےسیٹ کھونے کا خدشہ ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکمران اتحاد ق کے ارکان اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر ون ٹائم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ پارٹی سربراہ کے اختیار کو تسلیم کیا گیا تو ق لیگ کے 10 ارکان اسمبلی ڈی سیٹ ہوجائیں گے۔ جنرل نشستوں پرضمنی انتخاب کی صورت میں حکمران اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گا۔
چودھری شجاعت حسین کے ہرامیدوارکی سپورٹ کی جائے گی جن ارکان ا سمبلی پرڈی سیٹ ہونے کے خدشات منڈلارہے ہیں وہ پریشان ہیں۔