بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امن معاہدہ، وزیراعظم کی قیادت میں وفد آج رات سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف امن معاہدے(Peace Agreement) کی تقریب میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرداخلہ محسن نقوی ہمراہ ہوں گے۔ وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ اور دیگراعلیٰ حکام بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے۔ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کے دستخط کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

قبل ازیں ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں،معاہدے پردستخط دونوں فریق تنازع کے سفارتی حل کےلیے پُرعزم ہیں،بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزر لینڈ میں تقریب کی میزبانی کرے گا۔

مزید پڑھیں:وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے، سینیٹ سفارشات

وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن،استحکام اورتنازعات کےحل کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کودلی مبارکباد اورخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،امریکی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کوبھی سراہتا ہوں۔