نوملود (New born)کے بازوکی ہڈی ٹوٹنے پراہلخانہ کا ڈاکٹرزپرغفلت کا الزام،انتظامیہ نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل، تحقیقات جاری
بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں دورانِ پیدائش نومولود بچی کے بازو کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر اہل خانہ نے ڈاکٹرز اور اسپتال عملے پر غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ دورانِ زچگی غیر تربیت یافتہ عملے اور ڈاکٹرز نے غیر ضروری زور آزمائی کی، جس کے باعث نومولود کے بازو کو نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نےمعاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،ایم ایس وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹرعبدالرحمن کےمطابق کمیٹی میں ڈاکٹرشکیلہ یاسمین،ڈاکٹر فرخ زیدی اور ڈاکٹر انیلہ علی شامل ہیں،جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے،نومولود بچی کو فوری طور پر پیڈز آئی سی یو منتقل کر کے علاج شروع کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:امن معاہدہ، وزیراعظم کی قیادت میں وفد آج رات سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگا
اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون کی ابتدا میں گھر پرڈلیوری کی کوشش کی گئی تھی،تاہم پیچیدگیاں پیدا ہونے پر انہیں وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا۔









