پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار (Nida Dar) نے دوبارہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ظاہر کردی۔
ٹویٹر پیغام میں ندا ڈار نے بتایا کہ انہوں نے اپنا فوکس بڑھانے اور اپنی اسٹرینگتھ بحال کرنے کے لیے کافی وقت لیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دوبارہ دستیاب ہیں اور میدان میں اپنا بہترین دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:پیٹرول 22روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں42 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت سخت محنت کر رہی ہیں اور جب بھی ٹیم کو ان کی ضرورت ہوگی، وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔









