بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے فل کورٹ بنانے کی حمایت کر دی

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق حکومتی درخواستوں پر فل کورٹ بنانے کی حمایت کر دی۔
اسدعمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوفل کورٹ پرکوئی اعتراض نہیں ہماری جانب سےفل کورٹ کی حمایت کی گئی ہے فل کورٹ کےخلاف کوئی گفتگو یا بیان نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ بنچ بنا ہوا ہے اگر فیصلہ آتا ہے تو اس کیخلاف اپیل میں چلےجائیں حکومت فل کورٹ میں جاناچاہتی ہے تو جائےہمیں اعتراض نہیں۔