بھارت میں سڑک پر لگائے گئے ٹھیلے سے مضر صحت کھانا (Unhealthy food)کھانے کے بعد 59 افراد کی طبعیت بگڑگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مہارشٹرا کے شہر بھیونڈی میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز ایک ٹھیلے سے کھانا کھانے کے بعد 59 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں پیٹ درد، قے اور اسہال کی شکایت کے ساتھ کئی افراد داخل کیے گئے
مزیدپڑھیں:سرکاری ریٹ نظر انداز، ملک میں ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشان
، طبی امداد کے بعد تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ملک کے مختلف حصوں سے فوڈ پوائزننگ کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔اس سے قبل 17 جون کو تلنگانہ میں بھی تقریبا 15 بچے پانی پوری کھانے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔









