بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد عوام کیلئے خوشخبری، پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب گھر بیٹھے ممکن

اسلام آباد کے شہری اب پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن کے لیے یونین کونسل کے چکر لگانے سے بچ سکیں گے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (Capital Development Authority) نے نادرا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) کے تعاون سے یہ سہولت متعارف کرا دی ہے۔

نئے نظام کے تحت شہری ’’Pak ID موبائل ایپ ‘‘ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن، فیس کی ادائیگی اور ڈیجیٹل تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز میں دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی مشہد پہنچ گئے، خلیج تنازع پرایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی خدمات کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینا ہے تاکہ شہری گھر بیٹھے اہم سرکاری سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔