بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘میری مقبولیت آپ کا مسئلہ نہیں، آپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں’: جارجیا میلونی کا ٹرمپ کی تنقید پر جواب


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کی تنقید کے جواب میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

اطالوی وزیراعظم نے ایک بیان میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری مقبولیت میں آپ کی دوستی نے اضافہ نہیں کیا، میری مقبولیت کا دارو مدار اٹلی کے مفادات کے دفاع کے لیے میری صلاحیت پر ہے۔

جارجیا میلونی نےکہا میں نے ہمیشہ اٹلی کے مفادات کا دفاع کیا ہے، اٹلی میں امریکی اڈوں کے استعمال کے معاہدوں کا احترام کرتے آئے ہیں، جب تک وزیرِاعظم ہوں معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔

میلونی نے امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا میری مقبولیت آپ کا مسئلہ نہیں، میرا مشورہ ہے آپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم نےکمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئےکمیٹی قائم کر دی

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو طنز کا نشانہ بنایا۔

اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ اطالوی وزیرِ اعظم نے بار بار میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کی درخواست کی، انہوں نے فرانس میں جی سیون ملاقات میں تصویر کھنچوانے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی میں جارجیا میلونی کی مقبولیت کا گراف کافی نیچے جا رہا ہے، میلونی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ شاید ایران معاملے پر امریکا کی بات نہ ماننا ہے، جارجیا میلونی نے ہمیں اٹلی کی رن ویز تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔