دنیا کی معروف ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی یوبی سوفٹ کے شریک بانی کلاڈ گیلمو(Claude Guillemot) فرانس کے مغربی علاقے میں پیش آنے والے ایک طیارہ حادثے میں چل بسے ہوگئے۔
حکام کے مطابق گذشتہ شام دو انجنوں والے ایک چھوٹے طیارے سیسنا 421 کو حادثہ پیش آیا، طیارے میں کلاڈ گیلمو اور ایک تربیتی پائلٹ سوار تھ،حادثہ بحرِ اوقیانوس کے ساحل پر واقع لا بول ہوائی اڈے کے قریب لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی میئر فرانک لووریے نے بتایا کہ دونوں افراد تجربہ کار اور باقاعدہ لائسنس یافتہ پائلٹ تھے،حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:مشہور بھارتی اداکار نے بیٹی کا چہرہ دکھا دیا
یوبی سوفٹ نے کلاڈ گیلمو کی وفات کی تصدیق کی ہے تاہم کمپنی نے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
کلاڈ گیلمو نے 1986 میں اپنے چار بھائیوں کے ساتھ مل کر یوبی سوفٹ کی بنیاد رکھی تھی، کمپنی نے دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سلسلے ’’اساسنز کریڈ‘‘، ’’جسٹ ڈانس‘‘، ’’ریمین‘‘ اور ’’ٹام کلینسی‘‘ کے نام سے مشہور گیمز تیار کیے، جنہیں کروڑوں افراد پسند کرتے ہیں۔
طیارہ حادثے میں کلاڈ گیلمو کی موت کو ویڈیو گیم صنعت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔








