اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کے اچانک دبئی روانگی کا معاملہ، زرداری دبئی کیوں پہنچے ہیں، بختاور بھٹو زرداری نے وجہ بیان کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ آصف زرداری اگر11سال جیل سے نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگے گا؟آصف زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا،ڈکٹیٹرز کا بھی سامنا کیا لیکن آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ آصف زرداری اپنے نواسے کا پہلا جنم دن منانے دبئی پہنچے ہیں، ایک نانا کے طور پر آصف زرداری اپنے نواسے کا پہلا جنم دن اور وقت ساتھ گزارنے کے لیے یہاں دبئی پہنچے ہیں، بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ آصف زرداری کا یہ وزٹ پچھلے مہینے طبی وجوہات کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔
To clear up confusion – my father will be spending his 67th birthday (& first as a grandfather) with his 9 month old grandson. All of which he is entitled to do – so can postpone the meltdown when he returns in less than a week. https://t.co/0H8Kuigoqm
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 25, 2022








