فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup) 2026 میں جاپان اور تیونس کے درمیان کھیلا جانے والا میچ میگا ایونٹ کا یادگار میچ بن گیا۔
فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مقابلے جاری ہیں اور آج بھی چار میچز کھیلے گئے۔ تاہم جاپان اور تیونس کے درمیان کھیلا جانے والا میچ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا یادگار میچ بن گیا۔

جاپان اور تیونس کے درمیان مونٹری اسٹیڈیم میں جب میچ شروع ہوا تو یہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا 1000 واں میچ تھا۔
A historic moment.
The 1000th #FIFAWorldCup match 🏟️ pic.twitter.com/PJq6KKP7nO
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 21, 2026
تیونس کے کپتان الیاس سخیری نے ورلڈ کپ کے 1000 ویں میچ میں شرکت کو اعزاز قرار دیا ہے جبکہ جاپان کے کوچ حاجیمے موریاسو نے اس تاریخی میچ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد،راولپنڈی اورگردونواح میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان
مذکورہ میچ جاپان نے تیونس کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں چار گول سے اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہلی مرتبہ 48 ٹیمیں شریک ہیں اور ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ 209 ٹیموں نے کوالیفائنگ مرحلے میں حصہ لیا تھا۔








