بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی: اقبال آفریدی کی معطلی ختم کرنے کی تحریک منظور

قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی(iqbal afridi) کی معطلی سے متعلق معاملہ زیرِ بحث آیا، جس کے دوران ایوان میں مختلف اراکین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے ایوان میں مؤقف اختیار کیا کہ اراکین کی تقاریر کو روک دیا جاتا ہے، تاہم اگر بعد میں چلائی بھی جائیں تو انہیں درست انداز میں پیش کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں قومی سلامتی سے متعلق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، تاہم ایوان کی کارروائی میں نظم و ضبط برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ان کی جماعت قومی سلامتی کے خلاف کوئی بات نہیں کرتی، اور مطالبہ کیا کہ اقبال آفریدی کی معطلی ختم کی جائے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول سستا، اب گاڑی کی پیٹرول ٹینکی کتنے میں فُل ہو گی؟ جانیں

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقبال آفریدی کی جانب سے عملے اور دیگر افراد کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی، جبکہ ڈی جی کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

اس پر بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا اور رکن کی جانب سے قواعد کی پابندی کی جائے گی۔

بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے اقبال آفریدی کی معطلی ختم کرنے کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔