بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی، مسلح افواج کیلئے 298 ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری

قومی اسمبلی نے مسلح افواج (Armed Forces)کے بجٹ 27-2026ء کی منظوری دے دی۔مسلح افواج کے لیے 298 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ 27-2026 پیش کردیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں دفاعی بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سوئٹزر لینڈ میں امریکا ایران بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، قطر کا اعلان

دفاعی بجٹ کے خلاف اپوزیشن نے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی۔شعبہ دفاع کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 109 ارب روپے سے زائد کا مطالبہ زر بھی متفقہ منظور کئے گئے ہیں۔