قصور، پنجاب کے علاقے قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین(Robbery Case Solved) سامنے آ گیا۔
پولیس نے زرگر کی جانب سے رچایا گیا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب کرتے ہوئے مدعی اکرام زرگر، اس کے بیٹے اور ہم زلف کو گرفتار کر لیا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں 206 گرام سونا اور نقدی سمیت تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی تھی، جس پر ڈی پی او قصور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او چھانگا مانگا سمیت تین ایس ایچ اوز کو تحقیقات کے لیے موقع پر روانہ کیا۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے جدید اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ واردات کو جعلی قرار دے دیا، حکام نے بتایا کہ اکرام زرگر نے اپنے بیٹے اور ہم زلف کے ساتھ مل کر چھانگا مانگا جنگل میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش یہ بھی سامنے آیا کہ مدعی نے ہسپتال میں دل کے دورے کا ڈرامہ کیا، تاہم پولیس نے اسے فوری طبی امداد بھی فراہم کی۔
مزید پڑھیں:لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی واپس لینے کا امکان
دوسری جانب پولیس نے اکرام زرگر، اس کے بیٹے اور ہم زلف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔








