لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اپنے نام پربنے جعلی ٹوئٹراکاؤنٹس بندکروانےکیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ کو خط لکھا جس کے متن کے مطابق میرے اپنے نام پرصرف ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے نام سے بنائےگئے دیگر تمام جلعی اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں اور جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف کارروائی بھی جائے۔
دوست مزاری نے اپنے نام پربنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کروانے کیلئے خط لکھ دیا








