بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد کو ایک ماہ قید،ایک لاکھ جرمانہ

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نےپی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر بڑا حکم جاری کردیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں:عمران سے ملاقات نہیں کروائی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے، چیئرمین پی ٹی آئی

عدالت کی جانب سے متعدد نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود مقدمے کا چالان جمع نہیں کروایا جا رہا تھا، جس پر عدالت نے کارروائی کی۔سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے زبانی حکم سناتے ہوئے کہا کہ تحریری حکم نامہ تھوڑی دیر میں جاری کیا جائے گا۔

یادرہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔