سٹیٹ بینک کے مطابق اب مانیٹری پالیسی سال میں چار بار پریس کانفرنس کے ذریعے جاری کی جائے گی، جبکہ اس سے قبل سال میں صرف دو بار مانیٹری پالیسی (Monitory Policy)پریس کانفرنس کے ذریعے جاری کی جاتی تھی۔
سٹیٹ بینک نے آئندہ مالی سال کے لیے مانیٹری پالیسی کے اجراء کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نئے مالی سال میں مجموعی طور پر آٹھ مانیٹری پالیسیاں جاری کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق آئندہ مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی 27 جولائی کو جاری کی جائے گی، جس کا اعلان گورنر سٹیٹ بینک پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 26 اکتوبر، 25 جنوری اور 26 اپریل کو جاری ہونے والی مانیٹری پالیسیاں بھی پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب 14 ستمبر، 14 دسمبر، 8 مارچ اور 17 جون کی مانیٹری پالیسیاں پریس ریلیز کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔
سٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اینالسٹ بریفنگ کے لیے تیار کی جانے والی پریزینٹیشن بھی شائع کی جائے گی، جو ایم پی سی اجلاس کے ایک روز بعد اسٹیٹ بینک کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں:فاٹا و پاٹا میں ٹیکسز پر تحفظات، انجینیئرامیر مقام بجٹ اجلاس سے غیر حاضر رہے
سٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدام مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں اور فیصلوں کو مزید شفاف بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔








