بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لبنان میں گینگ کے ہاتھوں سعودی شہری اغوا

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں حکام نے پیر کے روز اختتام ہفتہ پر ایک سعودی شہری کے اغوا کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ایک عدالتی ذریعہ نے بتایا کہ اس سعودی شہری کو بیقا کے خطے میں پراپرٹی خریدنے کے بہانے بلوا کر اغوا کیا گیا ہے ۔ ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بیقا کے پراسکیورٹر نے سکیورٹی فورسز کو معاملے کی تفتیش اور سعودی شہری کو بازیاب کروانے کیلئے معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت کردی ہے جن کے بارے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ بالبیک شہر کے نواحی علاقے الشروانہ میں ہوسکتے ہیں۔ بالبیک کے علاقے میں اثرورسوخ رکھنے والے خاندانوں کے درمیان تنازعات اور لڑائی عام ہے جہاں حزب اللہ کی اکثریت ہے ۔ لبنانی فوج کی جانب سے بھی اس علاقے میں آئے روز منشیات کی اسمگلنگ، چوری ، ڈکیتیوں اور دیگر جرائم کیخلاف چھاپہ مار کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔